پیارے دوستوں حسد انسان کی نیکیوں کو تو برباد کرتا ہی نیز یہ عذاب الٰہی کا سبب بھی بنتا ہے اور اس کے برعکس اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کی نعمتوں پر رشک قرب خدا اور جنت میں لے جانے کا باعث بنتا ہے ذیل میں دو حاسدوں کے واقعات بیان کیے گئے ہیں ان واقعات کو پڑھئے اور عبرت حاصل کریں
حکایت نبر 1
ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک بادشاہ نے سیر کا ارادہ کیا چنانچہ وہ اپنی سلطنت میں سیر کرتا ہوا ایک طرف کو نکلا تو اُس نے دیکھا کہ وہاں ایک شخص کے پاس ایک گائے موجود ہے ہے، اُس شخص نے اپنی گائے دودھ دوہنا شروع کیا تو بادشاہ اسے دیکھتا رہا کہ اس شخص نے اتنا دودھ دوہا کہ جتنا تیس گائے کا دودھ ہوتا ہے۔
بادشاہ کو اس سے بڑا تعجب ہوا اور اس کے لینے کا ارادہ کیا اور وہاں سے آگے چل دیا
پھر جب دوسرا دن آیا تو بادشاہ پھر دودھ دوہنے کے موقع پر وہاں پہنچ گیا دیکھا کہ اُسی گائے کا دودھ آدھا رہ گیا ہے
بادشاہ ایک بار پھر متعجب ہؤا بادشاہ نے اس شخص سے پوچھا کہ اس کا دودھ کم کیسے ہو گیا، کیا کل کی جگہ اس کو آج نہ چرایا تھا ؟
اُس شخص نے جواب دیا کہ ہاں چرایا تو تھا لیکن معلوم ہوتا ہے کہ شاید بادشاہ نے ظلم کا ارادہ کیا ہے
بادشاہ کو خود پر ندامت ہوئی اور اپنے ارادے سے باز آیا پھر گائے کا دودھ بھی اتنے کا اتنا ہو گیا۔
حکایت نبر 2
ایک دفعہ نوشیروان شکار کے لئے نکلا راہ میں اسے پیاس لگی اسی اثناء میں جنگل میں اسے ایک باغ نظر آیا اور اس کے پاس ایک لڑکے کو دیکھا
تو نوشیرواں نے اُس لڑکے سے پانی مانگا اُس نے جواب دیا کہ یہاں پانی موجود نہیں ہے اس پر نوشیروان نے اس سے کہا کہ اچھا! ایک: انا ر ہی لے آ چنانچہ وہ ایک انار لے آیا اور اس کو دیا
نوشیروان کو وہ انار بے حد شیریں معلوم ہوا بہت پسند کیا اور نوشیرواں نے ارادہ کیا کہ وہ باغ اس لڑکے سے لے لے
پھر اس لڑکے سے کہا کہ ایک انار اور لا دے اس نے دوسرا انار لا دیا وہ انار کھٹا نکلا نوشیروان نے پوچھا کہ یہ کسی اور درخت کا انار تھا،
اُس نے کہا نہیں ! اسی درخت کا تھا، نوشیروان نے پوچھا کہ اس کا مزہ بدلا ہوا کیوں ہے؟
لڑکے نے جواب دیا کہ شاید بادشاہ کی کچھ نیت بدل گئی ہوگی یہ سن کر وہ اپنے ارادہ سے در گزر اور پھر اُس سے ایک انار اور مانگا اس نے لا کر حاضر کیا
جب نوشیرواں نے انار کھایا تو یہ انار پہلے سے بھی عمدہ اور لذیذ تھا، نوشیروان نے اس سے
پوچھا کہ یہ انار عمدہ کیونکر ہوگیا؟ اس نے جواب دیا کہ حاکم کی نیت کی درستی کا اثر ہے
0 Comments